وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

جمعرات جون 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نجی دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔وہ لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی اہلیہ ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریںگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی نے لیگی کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا ۔۔وزیراعظم اپنے دورے کے اخراجات ذاتی طور پر برداشت کررہے ہیں امکان ہے علی الصبح وہ وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔