کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا (آج) آخری دن

خیبرپختونخوا میں چھ، پنجاب میں آٹھ سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم ، ایپلٹ ٹربیونل 27 جون تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے

جمعرات 21 جون 2018 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ریٹرننگ افسروں کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا (آج)جمعہ کوآخری دن ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اپیلوں کی سماعت کیلئے 21 ٹربیونل قائم کئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں چھ، پنجاب میں آٹھ سندھ میں چار، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ٹر بیونل قائم کیا ہے۔ ایپلٹ ٹربیونل اس ماہ کی 27 تاریخ تک اپیلوں کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد اگلے روز امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔