غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے‘ مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کی مدد کریں گے

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے‘ مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کی مدد کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن کی زیر صدارت کے الیکٹرک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہئے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے کے الیکٹرک کی مدد کریں گے۔