نالہ صفائی کے حوالے سے بلدیہ شرقی میں ایمرجنسی بنیادوں پر صفاء کے امور سر انجام دئیے جائیں گے، چیئرمین بلدیہ شرقی

جمعرات جون 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے پہلے ضلع کی حدود میں موجود وہ نالے جن کی صفائی کی ذمہ داری بلدیہ شرقی کی ہے صفائی کے کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں تاکہ آئندہ متوقع برسات میں شہریوں کو دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ،اس سلسلے میں مشینی و افرادی قوت کے استعمال سے منظم طریقے سے کام سر انجام دیا جا رہا ہے جبکہ مزید بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ برسات سے قبل ایسے اقدامات کئے جائیں کہ کہیں پانی جمع نہ ہو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر اختر علی شیخ ، ایس ای ایسٹ طارق مغل و دیگرافسران کے ہمراہ گلشن اقبال و جمشید زون کے نالوں کے کام کے معائینے کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی ہدایت پر بلدیہ شرقی میں نالہ صفائی کے حوالے سے ایمرجنسی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت محکمہ بی اینڈ آر و متعلقہ محکمہ جات کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ نالہ صفائی کے حوالے سے اضافی ڈیوٹیز سرانجام دے رہا ہے ، اس سلسلے میں چیئرمین معید انور نے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ نالہ ، عزیز بھٹی پارک سے متصل نالہ اور گلستان ظفر سندھی مسلم سوسائٹی کی صفائی و ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں مشینی و افرادی قوت کی مدد سے صفائی کی جا رہی ہے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اس موقع پرنالوں کی صفائی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالوں کی صفائی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، اس سلسلے میں دورے کرکے جائزے لیتے رہیں گے جبکہ نالوں کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو کور بھی کیا جائے تاکہ کچرا پھینکنے کے عمل کا خاتمہ یقینی ہوسکے ، اسکے علاوہ نالوں کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جائے تاکہ نالے کی صفائی کے کام میں جو کوتاہی ہوجاتی ہے وہ بھی نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس اور دیگر متعلقہ محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔