سوراب اور گدرکے باشعور عوام کو دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں سے ورغلایا نہیں جاسکتا ،ْمیر ظفراللہ زہری

انتخابات کے قریب آتے ہی مفاد پرست عناصر خوشنماء نعروں اور جھوٹے دعوئوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ،ْمر کزی رہنمابی این پی

جمعرات 21 جون 2018 15:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی رہنماء ،سابق صوبائی وزیر و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 37 سوراب گدر سے بی این پی عوامی کے نامزد امیدوار میر ظفراللہ زہری نے کہا ہے کہ سوراب اور گدرکے باشعور عوام کو دلفریب نعروں اور جھوٹے وعدوں سے ورغلایا نہیں جاسکتا۔عوام25جولائی کو ایک بار پھر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیئے ردکر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں اپنی رہائش گاہ پر سوراب اور گدر سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی مفاد پرست عناصر خوشنماء نعروں اور جھوٹے دعوئوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں لیکن سوراب اور گدر کے عوام کو فتح کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔ عوام کو اپنی یکجہتی سے مخالفین کو پیغام دینا ہوگا کہ سوراب اور گدر میں منفی سیاست کے لیئے کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوراب اور گدر کے عوام 25 جولائی کو اپنی ماضی کی تاریخ دہرائیں گے اور ثابت کریں گے کہ بی این پی عوامی کے ساتھ ان کی وابستگی شعوری بنیاد پر ہے۔انہوں نے وفود سے اپیل کی کہ گھر گھر جاکر بی این پی عوامی کے پیغام کو عام کریں۔

متعلقہ عنوان :