کراچی ،ْ بچوں کی لڑائی خوانی جنگ میں تبدیل ہوگئی،بااثر افراد کا نوجوانوں پر تشدد

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں بچوں کی لڑائی خوانی جنگ میں تبدیل ہوگئی، بااثر افراد نے دو افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی شرافی گوٹھ میں غنڈہ راج قائم، بچوں میں ہونے والی لڑائی خونی جھگڑے میں بدل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو روز قبل بچے محلے میں کھیل رہے تھے کہ آپس میں جھگڑ پڑے جس پر بااثر افراد نواب اور مصباح کے گھر میں داخل ہوئے، تقریبا 10 افراد نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بے پناہ تشدد کیا اور دونوں کو پول سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ نوجوانوں نے بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔