معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی ڈیفنس فیز ون کے قبرستان میں سپردخاک

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کر دی گئی ہے،جس کے بعد انہیں ڈیفنس فیز ون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ عہد حاضر کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی طویل علالت کے بعد 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

مشتاق احمد یوسفی کو کچھ عرصہ قبل نمونیا ہوا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم وہ گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923 کو پیدا ہوئے اور انہوں نے اردو ادب میں اعلی مقام حاصل تھا۔ ادبی خدمات کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 1999 میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے تمغوں سے بھی نوازا تھا۔مشتاق احمد یوسفی تقسیم ہند کے بعد کراچی آئے اور بینک میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔ مشتاق احمد یوسفی کی کتابوں میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت، آب گماور شام شعریاراں شامل ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ممتاز مزاح نگار کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔