اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی کی کاروائی،دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پردکان سیل،دکاندارحوالات بند

جمعرات 21 جون 2018 15:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء)اسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارکی کاروائی،دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پردکان سیل،دکاندارحوالات بند۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنرسردارذیشان نثارنے ہمراہ نفری منیل کے مقام پرکاروائی کے دوران دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے پرایک دکان کوسیل اوردکاندارکوگرفتارکرکے حوالات بند کردیاسردارذیشان نثارنے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ سلانٹیز،لیز کی فروخت پرپابندی عائدہے اوردفعہ144لگاہواہے جبکہ منیل کے مقام پرایک دکاندارنے قانون کی خلاف ورزی کی جس پراسے گرفتارکیاگیاہے۔