انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کے مقدر میں لکھی جا چکی ‘سازشی عناصر کا بھی یوم حساب ہو گا ‘عوام مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے اور تعمیر وترقی کا خواب جوانہوں نے دیکھا تھا اس کی تکمیل ہو گی

مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرخواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری کا بیان

جمعرات جون 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرخواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کے مقدر میں لکھی جا چکی سازشی عناصر کا بھی یوم حساب ہو گا عوام مسلم لیگ ن کو میاب بنائیں گے اور تعمیر وترقی کا خواب جو ائد نے دیکھا کی تکمیل ہو گی کھلاڑی ، اناڑی مداری اور زرداری اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ‘دھرنے والے ملک وقوم کے خلاف تعمیر وترقی کے دشمن ہیں قوم نے انہیں مستردکردیا ہے شروع دن سے ہی ن لیگ اور قائد میاں نواز شریف کے خلاف سازشیں کی جاری ہیں مگر کامیابی عروج وبلندی میاںنواز شریف کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے مسلم لیگ ن اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں خدمت انسانی اور پاکستانی عوام کے مسائل کے حل کے لیے کو شاں ہے انہیں خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن آزاد کشمیرخواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نیوفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے تعمیر وترقی کے دشمن اور ملک کے خیر خواہ نہیں ہیںزرداری اور عمران خان ملکر سازشوں میں مصروف ہیں اور جمہوریت کو پیڑی سے اتارنے کی طرف گامزن ہیں ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی نواز شریف ایک سوچ ایک فکر کا نام ہے ہرمشکل وقت کا نواز شریف نے جواں مردی سے مقابلہ کیا اور ہمیشہ ہرآزمائش میں کا میاب ہوئے 5کا ٹولہ نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے نواز شریف کو مٹانے والے خود مٹ جا ئیں گے نواز شریف اپنی ٹیم کے ساتھ انشاء اللہ 2018کا الیکشن بھی دوتہائی اکثریت سے جیتیں گے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرخواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نے کہا کہ دھرنا دینے والے انتظار کریں اور سازشوں سے باز آجائیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا سہرا نواز شریف کے سرہے اور یہ سفر جا ری رہے گا یہ کسی صورت نہیں رک سکتا نواز شریف اور خادم اعلیٰ شہبا ز شریف کے کا رنامے تاریخ میں سنہر ی حروف سے لکھے جائیں گئے ۔