حکومت اور وزیراعظم فاروق حیدر خان کے گڈگورننس میرٹ اور آئین وقانون کی سربلندی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے

ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں درجنوں خالی آسامیوں پر غیرقانونی اور بدوں میرٹ تقرریوں کا انکشاف

جمعرات 21 جون 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) حکومت اور وزیراعظم فاروق حیدر خان کے گڈگورننس میرٹ اور آئین وقانون کی سربلندی کے دعوے ہوا میں اڑ گئے، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں درجنوں خالی آسامیوں پر غیرقانونی اور بدوں میرٹ تقرریوں کا انکشاف۔درجہ چہارم کی تقرریاں بھی بیرون ضلع سے کر دی گئیں۔حقدار منہ دیکھتے رہ گئے۔

گڈگورننس کے دعوے ہوا میں اڑ گئے،تمام سیاسی جماعتوں کے زعماء کے شدید تحفظات،مخصوص گروپ کی جانب سے بھاری رشوت لیکر تقرریاں کروانے کا انکشاف۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنماء لیاقت علی اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اوپن میرٹ کی آڑ میں دوسرے اضلاع سے امیدواروں کی تقرریاں کی گئی ہیں حتی کہ درجہ چہارم کی تقرریاں بھی باہر سے کر دی گئی ہیں۔حالانکہ درجہ چہارم کی تقرریوں کیلئے میرٹ مقامی وارڈ ہے یا یونین کونسل کا ہے مگر یہاں پر غیر قانونی تقرریاں کر دی گئی ہیں۔جس سے ضلع بھر کے نوجوانوں میں بے چینی پھیل رہی ہے۔انہوں نے ان تقرریوں کے سلسلہ میں جوڈیشل انکوائری قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور انہیں عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :