اندھیر نگری چوپٹ راج ‘محکمہ جنگلات نے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے غریب شخص پر مقدمہ درج کروا حوالات میں بند کرادیا

جمعرات 21 جون 2018 16:00

سہنسہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) اندھیر نگری چوپٹ راج ،محکمہ جنگلات کی کمال پھرتیاں ،اپنی نااہلی چھپانے کیلئے غریب شخص پر مقدمہ درج کروا حوالات میں بند کرادیا ،تحصیل سہنسہ کے گائوں چھتران کے رہائشی محمد شوکت نے میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ محکمہ جنگلات سہنسہ ایک مخصوص کرپٹ مافیا گروپ نے میرے خلاف جنگل میں آگ لگانے کے خلاف من گھڑت کہانی تیار کرکے تھانہ سہنسہ میں جھوٹی ایف آئی آر رج کروائی گئی جنگلات کے ملازمین پورا سال سے قیمتی درخت سمگل کرتے ہیں فائر سیزن میں اپنے ناکردہ جرم کو چھپانے کیلئے جنگل میں آگ لگا دیتے ہیں اور مقامی افراد کو جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں تیار کرکے تھا نے کچہری کے چکر لگانے پر مجبور کرتے ہیں ہم نے مقامی سطح پر جنگل کی حفاظت کیلئے کمیٹی بنا رکھی ہے جنگل کے رکھوالے جب بھی لکڑی سمگل کر نے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ہماری کمیٹی رکاوٹ کی دیوار کی بن جاتی ہے ،لاکھوں روپے کی لکڑی سمگل ہو نے سے بچا کر تھانہ پولیس سہنسہ کے حوالہ کر چکے ہیں محکمہ جنگلات کے کچھ مخصوص اہلکاران نے انتقامی کاروائی کرتے ہو ئے میرے خلاف جھوٹی درج کرا مجھے 2دن تھانہ سہنسہ میں سلاخوں کے پیچھے بند رکھا جنگل مین کو بچانا ہم سب کی ملی ذمہ داری ہے ہم نے ہمیشہ جنگل کو بچانے کی کوشش کی لیکن محکمہ کے ملازمین ہی جنگل کے دشمن ہیں جو آگ لگا کر اپنے جرم پر پردہ ڈالتے ہیں گزشتہ دنوں جب میرے گھر کے قریب جنگل میں آگ لگی تو میں اپنے گھر میں موجود تھا انتہائی مشکل سے اپنے گھر کو آگ سے جل کر خاکستر ہو نے سے بچایا آگ اتنی شدت اختیار کرچکی تھی جس پر قابو پانا مشکل ہو گیا تھا لیکن محکمہ کا کو ئی فرد بھی اس آگ کی طرف نہیں گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات ، سیکرٹری جنگلات ،چیف کنزرویٹر جنگلات اس ستم ظریفی کا نوٹس لیں ایسے کرپٹ مافیا جو محکمہ کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں کے خلاف تا دیبی کا روائی کی جا ئے تاکہ قیمتی جنگلات کو تباہ ہو نے سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :