عوامی خدمات کا اعتراف‘ مسعود رضاسیال کا نوید شہید فائونڈیشن کیلئے 50ہزار کا اعلا ن

فائونڈیشن کے و لنٹیرز کے اعزاز میں باوقار عشائیہ کا اہتمام

جمعرات جون 16:00

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) عوامی خدمات کا اعتراف، مسعود رضاسیال نے نوید شہید فائونڈیشن کے لئے 50ہزار کا اعلا ن کرنے کے ساتھ فائونڈیشن کے و لنٹیرز کے اعزاز میں باوقار عشائیہ کا اہتمام کیا۔ مرکزی صدر انجمن تاجران مسعود رضا سیال نے نوید شہید ویلفیئر فائونڈیشن کے رضا کاروں کو عید کے دنوں میں بھی فلاحی کام کرنے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور فائونڈیشن کی ایمبولینس خریداری کے لئے 50ہزار دینے کے علاوہ مزید تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

دین پلازہ میں منعقدہ تقریب میں فائونڈیشن کے چیئر مین کرامت حیدری،سیکرٹری آصف علی قادری ،محمد اقبال جنجوعہ،سید ذاکر بخاری،راجہ مصدق،مرزا تصدق جرال،عارف لون سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مسعود رضاسیال ، کرامت حیدری نے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مسعود رضاسیال نے فلاخی خدمات پر رضاء کاروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آپ کا کام بولتا ہے،کوٹلی میں کوئی بھی تہوار ہو یا کوئی واقعہ رونماء ہو آپ کے بے لوث ساتھی ہمیشہ اپنے فرائض سر انجام دیتے نظر آتے ہیں۔

عید کے روز دریائے پونچھ میں ڈوبنے والے شخص کی ڈیڈ باڈی کی تلاش ہو ،یا بلیاہ محلہ میں دوکان میں آتشزدگی کاواقعہ ہو یاڈھنگڑوٹ قبرستان کی اراضی کامسئلہ ہو آپ کا کام ہمیشہ تسلی بخش رہا جس پر نوید شہید ویلفیئرفاونڈیشن کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔کرامت علی حیدری نے کہا کہ اہلیان کوٹلی کے تعاون سے ہم اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اگر کسی شخض کو ہماری کوئی کوتائی نظر آئے تو وہ نشاندہی کر سکتا ہے ہم برا منانے کی بجائے اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے اور نشاندہی کرنے والے شخص کا شکریہ بھی ادا کریں ۔ کرامت حیدری کا کہنا تھا کہ ہمیں حوصلہ افزائی کی ضرورت رہتی ہے،آج مسعود رضا سیال نے ہمارے حوصلے بلند کرکے ہمارے عزم کو پھر سے جوان کردیا ہے ہم اُنھیں یقین دلاتے ہیں کہ کوٹلی میں اپنی بساط کے مطابق اپنا یہ مشن جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :