بھارت، ٹرین سے سر بریدہ لاش برآمد، سر 20کلومیٹر دور سے ملا

40سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کیا گیا، پولیس حکام

جمعرات 21 جون 2018 16:00

اڑیسہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سر بریدہ لاش برآمد ہوئی ہے، 20کلومیٹ دور سے لاش کا سر بھی برآمد ہوا ہے،40سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد بہیمانہ تشدد کر کے قتل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اڑیسہ میں ٹرین کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی ہے خاتون کے شدید زخمی سر کو بھی کچھ فاصلے سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ریاست اوڈیشا ( سابق اڑیسہ) کے شہر بھونیشور کے علاقے پوری میں ریل گاڑی کے ٹوائلٹ سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ خاتون کی لاش بغیر سر کے ٹوائلٹ میں پڑی ہوئی تھی جب کہ پولیس نے 20 کلومیٹر کی دوری پر دلنگہ اسٹیشن سے مقتولہ کے سر کو بھی برآمد کر لیا ہے۔ خاتون کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کیا گیا اور 40 سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح 6 بج کر 30 منٹ پر پوری اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 8 پر کھڑی ٹرین کے ٹوائلٹ میں سربریدہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے اور اسی ٹریک کے پچھلے اسٹیشن سے خاتون کا سر بھی مل گیا ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے اور دیگر شواہد کو فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :