امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے

دورے کا مقصد ٹرمپ اور پیوٹن مابین ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے

جمعرات جون 16:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے،دورے کا مقصد ٹرمپ اور پیوٹن مابین ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن روس کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

امریکی مشیر کے روسی دورے کی تصدیق ماسکو حکومت کے ترجمان نے بھی کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جان بولٹن کے اس دورے کا مقصد روسی و امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن کی ممکنہ ملاقات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔