سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد اقبال(مرحوم) کی ختم قل کی روحانی تقریب کا انعقاد

جمعرات جون 16:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) سجادہ نشین دربار عالیہ کھڑی شریف صاحبزادہ میاں محمد اقبال(مرحوم) کی ختم قل کی روحانی تقریب ان کے آبائی رہائش گاہ کھڑی شریف میں منعقد ہوئی۔تقریب کا اہتمام( مرحوم) کے صاحبزادگان میاں محمد الیاس،میاں محمد اشفاق ،برطانوی کونسلر میاں محمد اشتیاق نے کیا۔ روحانی تقریب میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی۔

ممبر اسمبلی حلقہ ایل اے چار چودھری رخسار احمد، چودھری بشیر،حاجی طارق،میڈیا ایڈوائزر SCO چودھری جہانگیر شہزاد،چودھری عامر حسن سمیت پنجاب بھر سے سینکڑوں عقیدت مندوں اور برطانیہ سے خصوصی طور پر آئے درجنوں عزیز و اقارب نے شرکت کی۔مرحوم کے صاحبزادے میاں اشفاق نے کہا کہ ہمارے والد محترم( مرحوم) میاں محمد اقبا ل حقیقی جانشین عارف کھڑی تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے برطانیہ لنکا شائر میں میاں محمد بخشؒ کے مشن کو جاری رکھا ہم بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دین کی اشاعت اور میاں محمد بخشؒ کے کلام کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرئینگے۔ انہوں نے کہا عارف کھڑی میاں محمد بخشؒ نہ صرف خطہ کشمیر بلکہ پورے برصغیر کی روحانی ،علمی شخصیت تھے انہوں نے لوگوں کے دلوں کوعلم کی روشنی سے منور کیا۔بھٹکے ہوئے لوگوں کی رہنمائی کی۔