حق خودارادیت اورآزادی کیلئے اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا‘آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے کشمیری 70سالوںسے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں‘کشمیریوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی مقبوضہ کشمیرمیںگورنرراج تشددکی نئی لہرکاپیش خیمہ ہے

ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارمحمدزاہدکی بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 16:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ کوٹلی سردارمحمدزاہدنے کہاہے کہ حق خودارادیت اورآزادی کے لیے اٹھنے والی آوازکودبایانہیںجاسکتاآزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے کشمیری 70سالوںسے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںکشمیریوںکی قربانیاںرائیگاںنہیںجائینگی مقبوضہ کشمیرمیںگورنرراج تشددکی نئی لہرکاپیش خیمہ ہے بھارت کایہ اقدام دراصل ریاست میںتشددکومزیدتیزکریگابھارت نے ہمیشہ طاقت کااستعمال کیااس کے باوجودوہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی ،پاکستان سے الحاق اورپاکستان سے محبت کوختم نہیںکرسکاکشمیریوںکے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیںمقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ ہے بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوںکوڈرانہیںسکتامسئلہ کشمیرکاحل سلامتی کونسل کی قراردادوںپرعملدرآمدسے ہی حل ہوسکتاہے عالمی برادری بھارت پردبائوڈالے اورمقبوضہ کشمیرسے اپنی فوج کونکالے اورمعصوم اورنہتے کشمیریوںپربھارت اپنے مظالم بند کرے کشمیری کئی دھائیوںسے بھارتی مظالم برداشت کرتے آرہے ہیںنسل درنسل چلنے والی آزادی کی تحریک اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے انقلابی اقدامات سے خطہ میںتعمیروترقی کاسفرتیزی سے جاری ہے آزادکشمیربھرمیںن لیگ کی حکومت نے میگاپراجیکٹس پرکام شروع کیاہواہے ن لیگ کی حکومت نے عوام سے جووعدے کیے تھے ان پرمن وعن عملدرآمدجاری ہے عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہورہے ہیںانہوںنے کہاکہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرکومقتل گاہ بنارکھاہے جہاںبے گناہ نوجوانوں اورمعصوم بچوںکاقتل عام کیاجارہاہے آزادکشمیرمیںبسنے والابچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوںکے ساتھ ہے حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام نے کشمیریوںکی سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمائت کاجواعادہ کیاہے اس پراہل کشمیرپاکستانی حکومت اورپاکستانی عوام کے شکرگزارہیں عالمی برادری کشمیری عوام کوان کاجائز حق حق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے عالمی طاقتیں بھارتی فوج کے مظالم کانوٹس لیںاورمقبوضہ کشمیرمیںانسانی حقوق کی خلاف ورزیاںرکوانے میںاپناکرداراداکریںانہوںنے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور منصوبہ بندی کے تحت ہندوستانی بدنام زمانہ حفیہ ایجنسی را معصوم کشمیریوں کا قتل عام کروا رہاہے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر خاموش نہیں بیٹھ سکتے کشمیری عوام حق خود ارادیت کی جد و جہد پر امن طریقے سے کر رہے ہیں اور بھارت طاقت کے بل بوتے پر اس کو دبانہ چاہتا ہے لیکن کشمیری عوام نے نہ پہلے کبھی ہندوستان کا جابرانہ تسلط قبول کیا نہ ہی آئندہ کریں گے قابض بھارتی افواج کے معصوم اندوہناک مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف اپنا کردار ادا کرے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اور عوام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اور حریت قیادت کے ساتھ ہیں آزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اورانہیںاس حق سے کوئی محروم نہیںکرسکتا اورانشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔