�الوں میں آزاد کشمیر کے اندر ایک درجن سے زائد حکومتیں تبدیل‘ حلقہ چار کھاوڑہ کے نواحی گائوں نڑاں کیالاں کی 3کلو میٹر روڈ تعمیر نہ ہو سکی‘حکومتوں کی بے حسی باعث عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا

جمعرات 21 جون 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) 40سالوں میں آزاد کشمیر کے اندر ایک درجن سے زائد حکومتیں تبدیل، حلقہ چار کھاوڑہ کے نواحی گائوں نڑاں کیالاں کی 3کلو میٹر روڈ تعمیر نہ ہو سکی۔حکومتوں کی بے حسی کو مد نظر رکھتے ہوئے عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا۔تنظیم السادات کمیونٹی نے دو سو فٹ سولنگ بچھا دی گئی، باقی ماندہ کام تیزی سے جاری،سابقہ حکومتوں اور موجودہ حکومت کی بے حسی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج،عوام علاقہ سیاسی جماعتوں کے عوامی نمائندگی کے دعویدار ممبران اسمبلی حلقہ چار و امیدواران اسمبلی حلقہ چار کے وعدوں اور اعلانات سے متعلق عوام علاقہ پھٹ پڑے۔

عوامی نمائندوں سمیت تنظیم السادات کمیونٹی کے صدر سید اسد حسین شاہ، سید ظافر حسین شاہ، سید نشاط حسین شاہ، سید مذمل حسین شاہ ودیگرنے صحافیوںکو مسائل کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ چالیس سالوں میں ایک درجن سے زائد حکومتیں بننے کے باوجود حلقہ چار کھاوڑہ کے گائوں نڑاں کیالاں کے عوام کے بنیادی مسئلے حل نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح گزشتہ دو سالوں سے ہمارے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

ہم نے ہمیشہ یہی مطالبہ کیا کہ ہمارے گائوں کی تین کلو میٹر تعمیر کر کے دی جائے اب کی بار تو بجٹ دوگنا ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں جبکہ عوامی مسائل کے حل پر کئی بھی کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔موجودہ حکومت نے بھی ہمارے گائوں کی سڑکوں کی تعمیر کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔سڑک نہ ہونے کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو چارپائیوں پر اٹھا کر انتہائی کٹن راستوں سے لیجانا پڑتا تھا،نڑاں کیالاں میں پانی، سڑک،بی ایچ یو ودیگر عوامی مسائل کی طرف کسی بھی جماعت کے سیاسی نمائندے نے توجہ نہیں دی۔

ہمیشہ الیکشن کے دوران وعدوں اور اعلانات کے ذریعے ہمیں بھلایا گیا جبکہ ووٹ لینے کے بعد کسی بھی عوامی نمائندے نے ہمارے علاقوں کا دورہ کرنے کی بھی ہمت نہیں کی۔عوامی علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چالیس سالہ پرانی سڑک کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ کے عوام زندگی کی بنیادی ضروریات جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں اور مشکلات میں کمی آسکے۔