مقبوضہ کشمیرمیںآزادی کی خاطربہنے والاخون رائیگاںنہیںجائے گا ،عالمی برادری مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ کشمیروں نے اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں

مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات جون 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی ممبرمجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیںآزادی کی خاطربہنے والاخون رائیگاںنہیںجائے گا ،عالمی برادری مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے لیے اپناکرداراداکرے کشمیروں نے اپنی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اس لئے بھارتی فوج کا ظلم وجبر ان تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے مرکزی رہنما شیخ سراج منیر نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معروف صحافی شجاعت بخاری کی شہادت کے واقعے کی غیر جانبدارانہ آزادنہ شفاف تحقیقات کرکہ قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے اور پس پردہ محرکات میں شامل عناصر کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے مقبوضہ کشمیر میں اظہاررائے کی آزادی پر عائد پابندیوں کو ختم کر کے صحافتی اداروں اور اُن سے منسلک کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری انسانی حقوق کے اداروں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ شجاعت بخاری کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لیں۔۔بھارتی فوج کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہے آئے روزنہتے اورمعصوم کشمیریوںپرظلم وستم کے پہاڑتوڑ ے جارہے ہیںلیکن اس کے باوجودکشمیریوںکے جذبہ آزادی میںکمی واقع نہیںہوئی انشاء اللہ وہ دن دورنہیںجب شہیدوںکالہورنگ لائے گا۔