شہبازشریف کے اثاثوں کی مالیت 15 کروڑ‘حمزہ 59لاکھ روپے اور 115کنال اراضی کے مالک ہیں
سابق وزیراعلی کے مری میں ایک بنگلے کی مالیت 27ہزار روپے جبکہ دوسرے کی34ہزار روپے ہے
میاں محمد ندیم جمعرات 21 جون 2018 16:06
(جاری ہے)
دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے لندن میں 3 الگ الگ جائیدادوں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ 61 لاکھ روپے ظاہر کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حدیبیہ انجنئیرنگ ملز، حمزہ اسپننگ ملز اور حدیبیہ پیپر ملز میں شئیرز بھی ظاہر کئے۔
دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے اپنی دو بیویاں نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کاغذات میں بیان کی ہیں۔شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازشوہرسے زیادہ امیرہیں۔نصرت شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں کی تفصیلات کی دستاویزات جاری کر دی گئیں ہیں جن میں نصرت شہباز کے مجموعی طور پر22کروڑ56لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کئے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق نصرت شہبازکے ڈل ٹاﺅن میں 10کنال کے گھرکی مالیت 12کروڑ 87لاکھ روپے، مری ڈونگاگلی میں سوا9کنال کے نشاط لاج کی مالیت 5کروڑ78لاکھ روپے جبکہ قصورمیں 809کنال اراضی پرمشتمل9 جائیدادوں کے شئیرزکی مالک ہیں۔قصور میں ان کی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 26لاکھ روپے جبکہ مختلف کمپنیوں میں شئیرزکی مالیت 87لاکھ روپے ہے۔نصرت شہبازنے17لاکھ روپےکی جیولری ظاہرکی۔ان کے5مختلف بینکوں میں اکاﺅنٹس میں ایک کروڑ89لاکھ روپے کابیلنس موجود ہے۔ شہبازشریف کی دوسری اہلیہ تہمینہ درانی پہلی بیوی اورشوہرسے بھی کم مالدارہیں۔دستاویز ات کے مطابق تہمینہ درانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 57لاکھ روپے ہے۔ان کے نام ڈی ایچ اے لاہورمیں 10مرلے کاگھر،ہری پورمیں 4جائیدادیں گفٹ ظاہرکی گئیں،گوادرمیں 4کنال کے پلاٹ میں شیئرز ہیں۔تہمینہ درانی کا5بینکوں میں5لاکھ روپے کامجموعی بیلنس جبکہ 5لاکھ روپے کی گاڑی کی مالک ہیں اور ان کے پاس 15لاکھ روپے کے زیورات ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزارے حمزہ شہباز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں 43 لاکھ 70 ہزار روپے بینک بیلنس ظاہر کیا جبکہ وہ 155 کنال اراضی کے مالک بھی ہیں۔دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز کے پاس 16 لاکھ 88 ہزار روپے کے پرائز بانڈ ہیں اور وہ 21 مختلف ملوں میں شئیر ہولڈر بھی ہیں۔حمزہ شہباز کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ان کے استعمال میں کوئی ذاتی گاڑی نہیں اور انہوں نے 2 بیویاں رابعہ اور مہرالنساءکاغذات نامزدگی میں ڈکلئیر کی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.