وزیراعظم فاروق حیدر کی گڈگورننس کے تحت آزادکشمیربھر میں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام جاری ہیں‘13آئینی ترمیم سے کشمیرکونسل کے اختیار ات آزادحکومت کومنتقل کرنے سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ‘1970کے بعد آزادکشمیرمیں پہلی مرتبہ ہماری حکومت کے اس بڑے اقدام سے آزادکشمیر کے لوگوں کوانکاحق ملاہے

آزاد کشمیر کے وزیراطلاعات مشتاق منہاس کی عید ملن پارٹی میں صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 21 جون 2018 16:10

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) وزیراطلاعات مشتاق منہاس نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی گڈگورننس کے تحت آزادکشمیربھر میں ریکارڈ تعمیروترقی کے کام جاری ہیں۔13آئینی ترمیم سے کشمیرکونسل کے اختیار ات آزادحکومت کومنتقل کرنے سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں 1970کے بعد آزادکشمیرمیں پہلی مرتبہ ہماری حکومت کے اس بڑے اقدام سے آزادکشمیر کے لوگوں کوانکاحق ملاہے ۔

آزادکشمیرکوپہلی دفعہ اختیارات کے استعمال میں خود مختیار بنایا گیاہے۔گزشتہ سال آزادکشمیر حکومت کابجٹ دوگنا کرکے 23ارب روپے کردیاگیاتھا صوبوں میں بروقت بجٹ استعمال نہ کرنے سے ان کے بجٹ میں اس سال کٹ لگایا گیاہے ۔لیکن ہماری حکومت اور اسکے ڈویلپمنٹ کے محکمہ جات کے انتہائی جان فشانی اور دلچسپی لے کر 99فیصد بجٹ استعما ل کیا جس کی بدولت حکومت پاکستان نے اس سال ڈھائی ارب روپے مزید اضافہ کرتے ہوئے اسکو25ارب روپے ترقیاتی بجٹ میں رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں سیاحت کامنصوبہ وفاقی حکومت نے منظور کردیاہے ۔اس منصوبے سے آزادکشمیرمیں سیاحت کے شعبے میں دورس نتائج برآمد ہوںگے۔اورعوام کواس سے آمدن کے مواقع میسر ہوں گے ۔آزادکشمیر میں گورنمنٹ کوہرممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیںانٹری پوانٹ پر انکی سہولت کے لیے انفارمیشن سنٹراورسیاحتی مقامات کے لیے گائڈلائن دی جائے گی۔

ان خیالات کااظہار گزشتہ روز عید ملن پارٹی جسکااہتمام بنی منہاساں میں کیاگیاتھا صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا عید ملن پارٹی میں حلقہ وسطی باغ اورشرقی باغ ،غربی باغ اوردیگر علاقوں سے لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔عیدملن پارٹی میںمسلم لیگ ن ضلع باغ کے راہنماوں جن میں سردارمشتا ق نیئر ،حاجی اوررنگ زیب ،صدیق ،ساجد عباسی ،ایڈمنسٹریرمیونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان ،سعید انقلابی ،اورمختلف محکمہ جات کے سربراہان اورصحافیوں کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وزیراعلاعات مشتاق منہاس نے کہاکہ 13آئینی ترمیم سے آزادکشمیر میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔اس سے آزادکشمیر حکومت کواختیارات منتقل ہوں گے ۔کشمیرکونسل کے 56محکمہ جات سے 52کے معاملات آزادحکومت منتقل ہوئے ہیں۔جن میں انکم ٹیکس ،احے جی آفس ،آڈٹ آفس اوردیگر معاملات آزادکشمیر کوملنے ہیں۔آزادکشمیر میں تعمیروترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایاکہ بلدیاتی الیکشن اس سال منعقد ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ باغ سے کوئی ادارہ منتقل نہیں ہوگا۔باغ کے محافظ ہم ہیں۔ہم باغ میں مزید اداروں کاقیام عمل میں لائیںگیاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے باغ کے لیے دل کے ہسپتال سمیت جن منصوبوں کااعلان کیاہوا ہے ان کے لیے وفاقی حکومت نے منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں۔