Live Updates

جہلم سے ن لیگ کے جنرل سیکرٹری رہنے والے شخص نے آئیندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی وجہ بتا دی

ن لیگ جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری نے عمران خان کے "دلیرانہ" اقدام سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 21 جون 2018 16:10

جہلم سے ن لیگ کے جنرل سیکرٹری رہنے والے شخص نے آئیندہ الیکشن میں پی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2018ء) : ن لیگ جہلم کے سابق جنرل سیکرٹری نے عمران خان کے "دلیرانہ" اقدام سے متاثر ہوکر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں آئیندہ ہونے والے انتخابات سے متعلق جہلم کے ایک حلقہ  میں سروے کیا گیا۔دورن پروگرام ایک شخص کا کہنا تھا کہ میں یہاں ن لیگ کا جنرل سیکرٹری رہا ہوں لیکن میں نے اب ن لیگ کو چھوڑ دیا ہے۔

میں نے ن لیگ کو ان کی خراب کارگردگی اور جھوٹے وعدوں کی وجہ سے چھوڑا ہے۔اور اب میں پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور حمایت کر رہا ہوں۔عمران خان کے کچھ دلیرانہ فیصلوں نے مجھے بہت متاثر کیا ہے ۔خان صاحب نے الیکشن سر پر ہونے کے باوجود پارٹی کے 20ممبرز کو نکال دیا۔کہ تم نے سینیٹ انتخابات میں ہمارے ساتھ غداری کی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اس فیصلے نے مجھے بہت متاثر کیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت دلیرانہ فیصلہ تھا اس لیے میں اب تحریک انصاف کو ووٹ دوں گا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔

پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات