فٹبال ورلڈ کپ ، 3ٹیمیں اگلے راونڈ سے باہر

جمعرات 21 جون 2018 16:37

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ورلڈ کپ فٹ بال ابھی عروج پر بھی نہیں پہنچا کہ تین ٹیموں کا سفر تمام ہوگیا، جبکہ میزبان روس اور یورو گوائے نے راونڈ آف 16 میں جگہ بنالی ۔ورلڈ کپ کے گروپ اے میں روس ، یورو گوائے،مصر اور سعودی عرب کی ٹیمیں ہیں ۔ جس میں سے روس نے افتتاحی میچ میں سعودی عرب کو آوٹ کلاس کیا اور اس کے بعد مصر کو بھی شکست سے دوچار کیا ۔

ان 4 چار پوائنٹس کے ساتھ ہوم ٹیم نے راونڈ آف 16میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پھر یوروگوائے نے بھی مصر اور سعودی عرب پرہاتھ صاف کیا اور اگلے مرحلے کا ٹکٹ پکا کر لیا ہے،جس کے بعد گروپ اے میں اب سعودی عرب اور مصر کا 25 جون کو ہونے والا میچ رسمی کارروائی بن گیا ہے ۔گروپ بی سے ابھی کوئی ٹیم راونڈ آف 16میں تو نہیں پہنچی لیکن مراکش کا سفر دو میچز میں شکست کے بعد ختم ہوگیا ہے،جبکہ ایران اور پرتگال کے ہاتھوں شکست کے بعد اب اس کا اسپین سے میچ رسمی کارروائی رہ گیا ہے ۔دوسری جانب گروپ بی سے ناک آوٹ مرحلے میں جانے کے لیے اسپین، پرتگال اور ایران میں مقابلہ ہے۔