کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بیس سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات جون 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بیس سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں پولیس نے بیس سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا دعویٰ ہے کہ ملزمان نے اسے پارک سے اغوا کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی دونوں نوجوان لڑکی کی تصویروں کو بنیاد بنا کر بلیک میل کرتے رہے ہیں۔دوسری جانب زیادتی کے الزام میں ملوث ملزم ناصر کا کہنا ہے لڑکی کو اغوا نہیں کیا۔ وہ اپنی مرضی سے اس کے ساتھ آئی تھی۔ ملزم کے مطابق دونوں تین سال سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ اس نے لڑکی کے گھر رشتہ بھی بھیجا تھا۔ لڑکی باپ کے ڈر سے اس کے خلاف بیان دے رہی ہے۔۔پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :