کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

جمعرات 21 جون 2018 17:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت ہلاک اور 3کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ،گلشن اقبال میں ملزمان ایک گھر میں لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈکیت کو ہلاک اور تین کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔