لوکل آڈٹ سرگودہا ڈویژن کے افسران کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعرات جون 17:00

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) محکمہ خزانہ پنجاب کے زیر اہتمام لوکل آڈٹ سرگودہا ڈویژن کے افسران کیلئے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، ’’رول آف لوکل آڈٹ نئے لوکل گورنمنٹ سسٹم ‘‘کے تحت کے موضوع پر منعقدہ سیمینار کی صدارت ریٹائرڈ ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ ملک معظم حسین نے کی جبکہ مہمان ِخصوصی ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ شیخ محمد شفیق تھے، سیمینار میں ڈویژن بھر کے آڈٹ افسران نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد شفیق نے کہا کہ لوکل آڈٹ اپنی بہترین خدمات انجام دے رہا ہے ، تمام سرکاری محکمہ جات میں آگاہی کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں، انہوں نے کہاکہ ہمارا بنیادی کام اکاؤنٹ رول پر چل رہاہے جس پر ہمارے عملے کو مکمل عبور حاصل ہے ، مہمان ِخصوصی ملک معظم حسین نے ملازمین پر زور دیاکہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کریں اور اپنی صلاحیتوں کابھر پور مظاہرہ کریں، انہوں نے کہاکہ وہی ملازم کامیاب ہے جس کو اپنے کام پر مکمل عبور حاصل ہے ۔

متعلقہ عنوان :