جذبہ خدمت کے تحت کام کرنے والے لوگ دکھی انسانیت کیلئے مسیحا ہیں، جاوید نثار

جمعرات جون 17:00

سرگودھا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) اپنی ذات کی نفی کر کے جذبہ خدمت کے تحت کام کرنے والے لوگ دکھی انسانیت کیلئے مسیحا کاکردار ادا کر رہے ہیں، ایسے لوگ مرکر امر ہوجاتے ہیں اورانکے شروع کئے گئے، منصوبے انسانیت کیلئے صدقہ جاریہ ہوتے ہیں ، انہیںکسی شہرت ‘ مقام ومنصب کی ضرورت نہیں ہوتی ان کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضاوخوشنودی کیلئے خدمت انسانیت کرنا ہو تا ہے، ان خیالات کااظہار میڈی بینک کے سرپرست اعلیٰ جاوید نثار سید نے رفاہ ہسپتال عزیز بھٹی ٹاؤن کو میڈی بینک کی طرف سے بڑی مقدار میں ادویات کے عطیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہاکہ رفاہ ہسپتال دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ایسے اداروں کی سرپرستی او ر حوصلہ افزائی پر محب وطن صاحب ثروت شہری کا فرض ہے، انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو ادویات کاعطیہ کرنے سے بہت سے مریضوں کو ان کے علاج معالجے میںمدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :