دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا گیا

بھارتی وزیراعظم نریندد مودی سمیت ہزاروں افراد نے یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ

جمعرات 21 جون 2018 17:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) دنیا بھر میں یوگا کا عالمی دن منایا گیا۔بھارت میں بھی انٹرنیشنل یوگا ڈے کے موقع پر بھارتی وزیراعظم سمیت ہزاروں افراد نے یوگا پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر Dehradun میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں 50ہزار افراد ایک جگہ جمع ہوئے اور ایک ساتھ یوگا اسٹیپس پرفارم کیا۔