شاہ سلمان کا افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ

افغان عوام ایک طویل عرصے سے جنگ و جدل کا شکار ہیں ،ْ سعودی سفارتخانہ

جمعرات 21 جون 2018 17:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین عید الفطر کے دنوں میں ہونے والی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین سے جنگ بندی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان نے افغان جنگ بندی کو امن کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان عوام ایک طویل عرصے سے جنگ و جدل کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغان عوام اب ماضی کے صفحے کو بند کر کے علم اسلام کا نیا صفحہ کھولنا چاہتے ہیں جو شدت پسندی سے پاک اور در گزر کے اسلامی اصولوں پہ مبنی ہو۔

متعلقہ عنوان :