چین،ڈرون کے ذریعے صارفین تک اشیاء پہچانے کے کاروبار میں زبردست اضافہ

جمعرات 21 جون 2018 17:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چین میں ڈرون کے ذریعے کھانے پینے کے اشیاء گاہکوں تک پہچانے کے کاروبار میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے،گلوبل ڈیٹا کمپنی کے تجزیے کے مطابق شہری علاقوں میں چینی صارفین میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے،کیونکہ یہ بہت آسان ذریعہ ہے کمپنی نے گذشتہ سال کے آخر میں صارفین سے اس سلسلے میںایک سروے کیا جس میں 61فیصد چینی صارفین نے آن لائن خریداری کو آسان قرار دیتے ہوئے اسے اختیار کیا ہے،رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں کہیں اور کمپنیاں بھی میدان میں آگئی ہیں اور آن لائن ڈورن کے ذریعے خدمات فراہم کرنے کا مقابلہ بھی شروع ہو گیا ہے،اس سلسلے کی بڑی کمپنی علی باباکا فوڈ ڈیلوی پلیٹ فورم ہے جو کہ ڈورن کے ایک بیٹرے کے ساتھ شنگھائی کے جن شن صعنتی پارک ایرامیں 17ڈیلوری روٹس پر اپنے صارفین کو کھانے پینے کی اشیاء پہچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ میٹو آن دیان پینگ ای فوڈ ڈیلور کمپنی اور ڈی ڈی چوزنگ بھی میدان میں ہے جو مختلف روٹس پر اپنے صارفین کو اشیاء پہنچا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :