نیپالی وزیراعظم کا چین کمیونسٹ پارٹی کے عجائب گھر کا دورہ

تاریخی عجائب گھر کے دورہ میں وزیراعظم کی اہلیہ ،وزراء اور اعلیٰ چینی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے

جمعرات 21 جون 2018 17:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) چین کے دورے پر آئے ہوئے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما ہولی نے گذشتہ روز بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں قائم عجائب گھر کا دورہ کیا انہوں نے یہ دورہ چینی کمیونسٹ پارٹی کے سکول ڈیپارٹمنٹ کے دورے پر جانے سے پہلے کیا۔

(جاری ہے)

اس عجائب گھر میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ سے متعلق معلومات پر مبنی کافی مواد موجود ہے دورے کے دوران یہ معلومات بھی فراہم کی گئی یہاں کمیونسٹ رہنمائوں کی کیسے تربیت کی جاتی ہے،تاکہ وہ سوشل ازم اور سوسائٹی کے دیگر موضوعات پر رہنمائی کر سکیں۔

عجائب گھر میں چیئرمین مائو کے کمیونسٹ نظریا ت کے بارے میں قدیم ارثار بھی موجود ہیں۔ عجائب گھر کے دورہ کے دوران نیپالی وزیراعظم کی اہلیہ رادیکا شاکیا،وزراء اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :