زینگ زو میں گیارویں چینی قبائلی کھیل 8ستمبر2019کو منعقد ہونگے

ہر چار سال بعد منعقد ہونے والے کھیلوں میں چین کے مختلف قبائلی گروپ حصہ لیتے ہیں

جمعرات جون 17:00

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) چین کے مرکزی صوبے ہنان کے دارالحکومت زینگ زو میں گیارویں چینی قبائلی کھیل 8ستمبر2019کو منعقد ہو گی کھیل 16ستمبر تک جاری رہیں گے اس کا اعلان گذشتہ روز قبائلی امور کے کمیشن نے کیا ہے۔یہ کھیل ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان روایتی کھیلوں میں چین کے مختلف قبائلی گروپ حصہ لیتے ہیں جن میں مختلف سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔ڈریگن کشتی رانی،مارشل آرٹس اور نشانہ بازی کے مقابلے ہوتے ہیں،علاوہ ازیں چین کے خودمختار ریجن منگولیا کے دارالحکومت ہوہاٹ میں 12سے 17جولائی 2019کو بھی کھلیوں کے مقابلے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :