تیسری بلیٹ اینڈ روڈ کانفرنس ہانگ کانگ میں 28جون کوہو گی

متحدہ عرب امارات کا وفد انڈرسیکرٹری عبداللہ الصالح کی قیادت میں شرکت کریگا 30ممالک سے اہم کاروباری شخصیات،سرکاری عہدیدارن اور دانشور بھی شریک ہونگے

جمعرات جون 17:00

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ہانگ کانگ میں تیسری بلیٹ اینڈ روڈ کانفرنس 28جون کو منعقد ہو گی متحدہ عرب امارات بھی اس کانفرنس میں شرکت کریگا،کانفرنس میں شرکت کرنے والے وفد کی قیادت غیر ملکی تجارتی امور کے انڈرسیکرٹری عبداللہ الصالح متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت کرینگے،وفد میں مرکزی اور مقامی اہم کاروباری نمائندے شریک ہوں گے کانفرنس میں 30ممالک سے تعلق رکھنے والی اہم کاروباری شخصیات،سرکاری عہدیدارن اور دانشور بھی شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا مقصد بلیٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔کانفرنس میں پانچ ہزار سے زائد افراد شریک ہوں گے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے روشنی ڈالیں گے اور مختلف ممالک میں کاروباری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر اظہار خیال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :