ایشیائی ترقیاتی بنک پہلی مرتبہ ایڈ ٹرانسپرنسی انڈیکس برائے 2018 کی درجہ بندی میں سرفہرست آگیا

جمعرات 21 جون 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) ایشیائی ترقیاتی بنک پہلی مرتبہ ایڈ ٹرانسپرنسی انڈیکس برائے 2018 کی درجہ بندی میں سرفہرست آگیا۔ ایڈ ٹرانسپرنسی انڈیکسامداد کی شفافیت کی جانچنے کا پیمانہ ہے اور 2011 میں تجرباتی بنیادوں پر اس کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈ ٹرانسپرنسی انڈیکس 2016 میں 84.9 سکور حاصل کرنے والے ایشیائی ترقیاتی بنک نے ایڈ ٹرانسپرنسی انڈیکس 2018 میں 98.6 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

دنیا کے 45 صف اول کے ترقیاتی اداروں میں سے ایشیائی ترقیاتی بنک اور دیگر چھ اداروں کو ٹاپ کیٹیگری دی گئی ۔ دیگر اداروں میں یو این ڈی پی، برطانیہ کا ادارہ برائے بین الاقومی ترقی، افریقی ترقیاتی بنک، ورلڈ بنک۔ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹر امریکن ڈویلپمنٹ بنک شامل ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکی ہیکو نکائو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بنک کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ بنک کی شفافیت کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :