دیکھوں گاچوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں

چوہدری نثارپہلا الیکشن اپنی چھاتی پرلڑنےجارہے ہیں،چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتاؤں گا،سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات جون 17:09

دیکھوں گاچوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جون 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دیکھوں گا چوہدری نثاربغیربیساکھیوں کے کیسے الیکشن لڑتے ہیں، چوہدری نثار پہلا الیکشن اپنی چھاتی پرلڑنے جارہے ہیں،چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل بارے تھوڑے دنوں میں بتا دوں گا، میں اور چوہدری نثار سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ چوہدری نثار نے سیاسی کیریئربطور پارلیمانی سیکرٹری شروع کیا۔

چوہدری نثار کا یہ پہلا الیکشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں اور چوہدری نثار دونوں سینئر پارلیمنٹیرین ہیں۔ہالے والا مخدوم بھی مرگیا،جبکہ سرگودھا والے انوار بھی ۔دو سیاسی لوگ مر گئے ہیں اور ابھی دوباقی رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں چوہدری نثار کا پہلا الیکشن دیکھ رہا ہوں جو وہ اپنی چھاتی پرلڑنے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن میں نے سارے الیکشن اپنی چھاتی پرلڑے ہیں۔

سائیکل، کرسی، بلب اور قلم دوات پرلڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار کا الیکشن میں خود دیکھوں گا کہ وہ بغیربیساکھیوں کے الیکشن کیسے لڑنے جاتا ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ ابھی میں اپنے حلقے میں مصروف ہوں۔ تھوڑے دنوں تک چوہدری نثار بارے بتا سکوں گا کہ وہ کیا کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء چوہدری نثار بھی آزاد الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بعض معاملات پرناراض ہونے کے باعث آزاد پارٹی سے دوری اختیار کررکھی ہے۔جبکہ چوہدری نثار پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ اسی طرح چوہدری نثار اس بات پربھی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ کیوں شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ٹکٹ دینے کیلئے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ میری وجہ سے شروع کیا ہے تاکہ میں بھی پارٹی کے سامنے پیش ہوکر انٹرویو دوں اور پھر ٹکٹ کی درخواست بھی کروں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے مسلم لیگ ن کا 34سال بوجھ اٹھایا ہے۔لیکن میں اب کسی کی جوتیاں نہیں اٹھا سکتا۔پارٹی ٹکٹ کیلئے کسی کا محتاج نہیں ہوں۔انہوں نے بعض مواقعوں پرآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔