Live Updates

تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے کا جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

چاررکنی کمیٹی کا اجلاس (آج)عمران خان کی زیر صدارت ہو گا، ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں تقرریوں/تبادلوں پر(آج) اپنا ردعمل دیں گے،ترجمان تحریک انصاف

جمعرات 21 جون 2018 17:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔چاررکنی کمیٹی کا اجلاس (آج)جمعہ کو چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کے مطابق تحریک انصاف نے وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلوں کے جائزے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے ،کمیٹی کا اجلاس(آج)جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میںشفقت محمود، اسدعمر اور فواد چوہدری شامل ہیں۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد کلیدی ہدف ہے،انتخابی مشینری کا باصلاحیت اور غیر جانبدار ہونا انتخابات کی ساکھ اور صحت کیلئے ضروری ہے۔ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جائزہ لیں گے، ملک بھر خصوصاً پنجاب اور سندھ میں کن افراد کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،تحریک انصاف ان تقرریوں/تبادلوں پر جمعہ کو اپنے ردعمل کا اظہار کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات