بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نوکلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری

جمعرات 21 جون 2018 17:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نوکلیات کے مختلف شعبہ جات کے سو سے زائد پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہیں جبکہ 3 جون سے شروع ہونے والی اسلامی یونیورسٹی کی داخلہ مہم میں اب تک پندرہ ہزار سے زائد طلبہ و طالبات آن لائن داخلہ فارم جمع کرا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ ایڈمیشن کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 جولائی 2018ء ہے اور طلباء و طالبات سوشل سائنسز، مینجمنٹ سائنسز، بیسک اینڈ اپلائیڈ سائنسز، بین الاقوامی ادارہ براے اسلامی معاشیات، عربی، اصول الدین، زبان و ادب اور انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے مختلف شعبہ جات کے بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ بھیج سکتے ہیں۔

جاری داخلہ مہم کے حوالہ سے ڈائریکٹر تدریسی امور ڈاکٹر طاہر خلیلی کا کہنا تھا کہ آئندہ سمسٹر کیلئے آنے والے داخلہ فارموں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سمسٹر فال میں طلباء و طالبات کی دلچسپی گذشتہ سال کے مقابلہ میں دوگنی ہے۔ آن لائن ایڈمیشن کیلئے داخلہ فارم اور تفصیلات جامعہ کی ویب سائٹ http://admission.iiu.edu.pk/programes پر دستیاب ہیں جبکہ طلباء 051-9019567 اور طالبات 051-9019327 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔