ملک میں پانچ سالوں میں نئے ڈیمز بنائے جا تے تو آج یہ دن نا دیکھنے کوملتے ‘پرویز الٰہی

وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو فنگشنل نہ کرنا (ن) لیگ حکومت کی عوام کے ساتھ بدترین بدسلوکی ہے ن) لیگ کی کرپشن زدہ حکومت کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہو گیا ہے ،کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی

جمعرات جون 17:10

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنماء و سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی کرپشن زدہ حکومت کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا ہے مگر انکی کرپشن اب چھپ نہیں سکے گی،وزیرآباد کارڈیالوجی ہسپتال کو فنگشنل نہ کرنا (ن) لیگ حکومت کی عوام کے ساتھ بدترین بدسلوکی ہے اگر ملک میں پانچ سالوں میں نئے ڈیمز بنائے جا تے تو آج یہ دن نا دیکھنے کوملتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرفرازبھٹی،سید تنویر شاہ زیدی ایڈووکیٹ،ملک حق نواز سنگلہ، ملک محمد زین،ذیشان سندھو،شاہد بیگ،رائو صفدر علی خاں ،سردار مقصود سندھودیگراوکاڑہ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز فیملی کو صرف ملک لوٹنے کے سوا کچھ نہیں تھا اگر اب بھی پانچ سالوں میں بڑے بڑے ڈیمز تعمیر نہ ہوئے تو ہماری زراعت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی اور ہمارے ملک کی صنعت کا انحصار زراعت پر ہے جو لوگ ہمارے ساتھ اس حالات میں کھڑے ہیں وہ لوگ مسلم لیگ کا اثاثہ ہیں ہم ان کی اس رفاقت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں صوبہ میں خدمت ،،تعلیم وتربیت،تعمیروترقی ،وسائل کی فراہمی، روزگار کے وسیع مواقع،صحت مند عوا م اوراپنے دوستوں کی عزت افزائی ہمارے خاندان کی مثالی روایات ہیں یہی وجہ ہے جو لوگ ہم سے الگ ہوئے وہ بھی ہمارے خاندان کی طرف سے دی گئی عزت ومقام بھول نہیں سکتے وقت بدلتا رہتا ہے مگر حالات جیسے بھی ہوں ہم نے کبھی اپنے ساتھیوں کو فراموش نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے مثالی ادارے معتارف کروائے تاکہ عوام بلاتفریق سہولیات سے مستفید ہو سکیں ،جن کا فائدہ صوبہ کا ہر ساکن حاصل کر سکے،عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہم نے پراسیکیوشن ،انوسٹیگیشن ،پٹرولنگ اوروارڈرن کے ادارے قائم کیے تاکہ عوام کو انصاف سستا اور فوری حاصل ہو سکے،اسی طرح صوبہ میں بلند معیار تعلیم کے لئے میٹرک تک تعلیم فری کی اور مفت کتب کی فراہمی ساتھ طالبات کے لئے ماہانہ وظیفہ بھی مہیا کیا تاکہ ہر غریب اور امیر کا بچہ تعلیم حاصل کر کے اپنے خاندان کا سہارا بن سکے ۔

چوہدری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ عوام اب بھی ہمارے دور کے مثالی اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے مگراب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے کارکنان عوام میں اپنے دور کے کاموںکو یاد کروائیں،کارکنان ہمارا طہرہ امتیاز ہیں ۔