پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر کا اعزاز

جمعرات 21 جون 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان سے یونیورسٹیوں کے مابین نیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت منعقدہ مقابلوں میںسردیوں میں لاہور میں سموگ کی بنیادی وجوہات، اجزاء اورسدباب کے موضوع پر ریسرچ پراجیکٹ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کی کل مالیت 64لاکھ 47ہزار اور 970روپے ہے جس کیلئے پاکستان بھر کی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی یونیورسٹیوں سے سائنسدانوں نے اپنے اپنے ریسرچ پراجیکٹس پیش کئے ۔ اس سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ٹیم نے تمام سائنسدانوں کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ایچ ای سی کی جائزہ ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی دعوت دی تھی جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کول ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر اور معروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو اس ریسرچ پراجیکٹ کا حقدار قرار دیا گیا۔