باشعور قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں ،پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں کام کیا ،ْچودھری یٰسین

شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں جنہوں پاکستانی عوام کیلئے اپنی جان قربان کر دی ، پیپلز پارٹی کو دبانے کے لیے ناکام کوششیں ہو رہی ہیں لیکن عام انتخابات میں پاکستانی عوام ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ،ْاپوزیشن لیڈر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی

جمعرات جون 17:10

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) اپوزیشن لیڈر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری یٰسین نے کہا ہے کہ باشعور قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں ،،شہید بی بی محترمہ بے نظیر بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھیں جنہوں پاکستانی عوام کے لیے اپنی جان قربان کر دی ،بھٹو خاندان قربانیوں کے تسلسل کا نام ہے ،،پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد میں کام کیا ،ڈکٹیٹروں اور آمروں نے اس پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن جتنا اس پارٹی اور جیالوں کو دبایا گیا اس سے زیادہ قوت سے پاکستانی سیاست کو اپنے حصار میں لیے رکھا ،آج بھی پیپلز پارٹی کو دبانے کے لیے ناکام کوششیں ہو رہی ہیں لیکن عام انتخابات میں پاکستانی عوام ثابت کریں گے کہ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستانی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے ،،پیپلز پارٹی پاکستان کے الیکشن میں بھرپور طریقے سے میدان میں اتر چکی ہے انشاء اللہ کامیابی بھٹو ازم کی ہوگی۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز (جمعرات )کو کوٹلی میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے 65 ویں یوم پیدائش پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،تقریب کا اہتمام پی وائی او کے سینئر وائس چیئرمینسید فیصل معروف اور دیگر نے کیا ۔تقریب میں پیپلز پارٹی میرپورڈویژن کے صدر راجا ظفر اللہ پی پی پی رہنما چوہدری الیاس چوہدری غالب نصیر راٹھور ملک مشتاق ،چوہدری طارق دائود،چوہدری غالب،سید اعلون محی الدین ،سید فیصل شاہ،ردیف بشیر،چوہدری اعتزاز ایڈووکیٹ اوردیگرنے شرکت کی ۔

کارکنان کی کثیر تعداد نے پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہائوس پہنچنے پر پوزیشن لیڈر چوہدری محمدیاسین کاپر جوش طریقے سے استقبال کیا اپوزیشن لیڈر کے پہنچتے ہی فضا جئے بے نظیر کے نعروں سے گونج اٹھی جیالے انہتائی متحرک انداز میں دکھائی دئیے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے اپنے قائد کا استقبال کیا ریسٹ ہائوس کوٹلی میں محترمہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جہاں جیالے اپنے محبوب قائد اپوزیشن لیڈر کے ساتھ فوٹو بناتے رہے اور جئے بھٹو جئے بے نظیر بھٹو کے نعرہ لگاتے رہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے 65ویں یوم پیدائش پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ شہید بی بی نے پاکستانی عوام کے لیے اپنی جان قربان کر کے بھٹو خاندان کی قربانیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ،پاکستانی قوم شہید بے نظیر بھٹو کی قومی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ آمروں اور ڈکٹیٹروں کا آج نام و نشان مٹ چکا ہے جبکہ بھٹوازم آج بھی عوام کے دلوں میں بسا ہوا ہے ،اس موقع پر پیپلز پارٹی میرپور ڈویژن کے صدر راجہ ظفر اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔