مظفرآباد ،ْ پانی کے تنازع پر یتیم بچوں کو بااثر افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ کہوڑی میں مقدمہ درج چار افراد گرفتار

ظلم کا نشانہ بننے والے مظلوم خاندان کو ملزمان کی جانب سے دھمکیاں،جان سے مار نے کی دھمکیاں،غریب خاندان کی انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل

جمعرات 21 جون 2018 17:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) دارالحکومت کے نواحی علاقہ ہیر کوٹلی میں پانی کے تنازع پر یتیم بچوں کو بااثر افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ کہوڑی میں مقدمہ درج چار افراد گرفتار ، سیاسی پشت پناہی اور اثر رسوخ استعمال کر کے ملزمان نے پولیس کو دھمکانہ شروع کر دیا ، ظلم کا نشانہ بننے والے مظلوم خاندان کو ملزمان کی جانب سے دھمکیاں صلح کیلئے دبائو ڈالنے لگے تھانہ پولیس پر دباو ڈالنے کیلئے اعلیٰ پولیس افیسران سے مدد طلب کر لی گئی ہے تمہیں جان سے مار دیں گے ملوث ملزمان کی غریب خاندان کو دھمکیاں،غریب خاندان نے انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت کے نواحی علاقے ہیرکوٹلی میں عید کے تیسرے روز کامران ،عمران ، بابر ، منیر ، رمضان ، صلاح الدین ، نصر الدین ، چوہدری سلیم ، خالد نے راستہ روک کر محمد سفیر ، محمد رفیق ، تنویر او ر شفاقت کو پانی کے تنازعہ پر قاتلانہ حملہ کر کے شدیدتشدد کا نشانہ بنایا جسکے بعد زخمیوں کی داد رسی کیلئے تھانہ پولیس کہوڑی نے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد چار ملزمان گرفتار کر لئے دیگر چھ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ظلم کا نشانہ بننے والے خاندا ن کے چاروں افراد سی ایم ایچ مظفرآباد میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ایکشن کے بعد بااثر سیاسی پشت پناہی کے حامل افراد نے غریب خاندان کو دھمکانہ شروع کر دیا ہے جبکہ پولیس کے اعلیٰ افیسران کے سامنے پیش ہو کر خود کو مظلوم ثابت کرنے اور پولیس کی کاروائی پر اثر انداز ہونے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں ۔ ظلم کا نشانہ بننے والے خاندان کے افراد محمد سلیمان ، تنو یر احمد و دیگر کا کہنا ہے کہ بااثرملزمان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ملزمان کا کہنا ہے کہ ہم کچھ دنوں میں تھانے سے باہر آ جائیں گے او رپھر تم لوگوں کو اس علاقہ میں نہیں رہنے دیں گے ، بااثر ملزمان کے ظلم کا شکار خاندان کے افراد نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ، آئی جی پولیس شعیب دستگیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔