Live Updates

عام انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بدستور جاری

سیاسی میدان میں بڑے بڑے برچ حصہ لے رہے ہیں،بلوچستان میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو مشکلات کا سامنا

جمعرات 21 جون 2018 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) عام انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،سیاسی میدان میں بڑے بڑے برچ حصہ لے رہے ہیں ان میں قبائلی شخصیات بہت زیادہ ہے ان میں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری ،چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی،بی این پی کے سرداراختر مینگل،بی این پی (عوامی )کے مرکزی صدر میر اسرار زہری ،جنرل سیکرٹری میر اسد بلوچ ،سابقہ وزیر داخلہ میر ظفر زہری ،پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابقہ صدر میر صادق عمرانی ،پیپلز پارٹی کے سابقہ سینیٹر روزی خان کاکڑ ،پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار سربلند خان جوگیزئی ،تحریک انصاف کے صوبائی صد راور رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند ،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر محمود خان اچکزئی ،کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے پیٹرن انچیف حاجی فاروق احمد ،بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر جام کمال خان عالیانی ،سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی آزاد رکن کی حیثیت سے ،سابقہ نگراں وزیراعلی سردار صالح بھوتانی ،باپ پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی ،میر اسماعیل لہڑی اور عاصم کرد گیلو،اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی خواتین کی مخصوص نشست پر حصہ لے رہی ہے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مکمل ہونے کے بعد معلوم ہوسکے گا کہ کونسے بڑے بڑے برچ اور قبائلی شخصیات میدان میں رہ گئے ہیں اور انکا مقابلہ کس سے ہوگا ،بلوچستان میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار 2018کی انتخابات میں سب سے زیادہ ہے تاہم ان امیدواروں کو ایک طرف مشکلات کا سامنا کہ زیادہ ترا میدواروں نے ہوم ورک نہیں کیا ہواہے جس کی وجہ سے انہیں انتخابات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ،تجزیہ نگار کی رپورٹو ں کی مطابق 25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی جو (باپ ) پارٹی کے نام سے مشہور ہوچکی ہے ،تنہا صوبے میں حکومت نہیں بناسکے گی ،کسی دوسری سیاسی جماعت کیساتھ ملکر حکومت بنائے گی ،مگراس حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا،جن میں کم سے کم ایک سال کا وقت درکار ہوگا کہ یہ حکومت مشکلات سے دوچارہوگی اسکے بعد کیا ہوگا کہنا قبل ازوقت ہوگا ،کیونکہ باپ پارٹی میں الیکشن سے پہلے ہی بہت سے وزارت اعلی کے امیدوار میدان میں نظر آرہے ہیں اور لابنگ کررہے ہیںجو اس پارٹی کیلئے نقصان دہ ہوسکتی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی میں سب سے بڑا فقدان رابطے کا ہے جو ابھی تک پارٹی کے اندر نہیں ہوسکا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات