بی این پی عوامی دہی ،شہری تقسیم کیخلاف ہے ،مسلط شدہ نمائندوں نے پنجگور کو تقسیم کرکے مالی معاشی سیاسی نقصان سے دوچار کردیا ہے ،ْمیر اسداللہ بلوچ

جمعرات 21 جون 2018 17:30

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر، زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی دہی اور شہری تقسیم کے خلاف ہے مسلط شدہ نمائندوں نے آج پنجگور کو تقسیم کرکے نہ صرف مالی معاشی سیاسی نقصان سے دوچار کردیا ہے بلکہ ایک نسل کے مستقبل سے بھی کھلوار کیا ہے عوام کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ ان افراد کا ساتھ دیں گے جو ان کے تقسیم کے زمہ دار ہیں یا ان قوتوں کا ساتھ دیں گے جو ان کی خوشحالی کے لیے کام کرتے ارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف شمولیتی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران سریکوران سوردو اور ایراپ سے نیشنل پارٹی کے اہم شخصیات واجہ علی جان، واجہ ظہور احمد، سراج احمد، مہیم، نصیراحمد، بہار جان، سفیر احمد اور واجہ اصغر علی نے اپنے خاندان اور ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلیا اس موقعے پر قومی اسمبلی کے امیدوار کیپٹن محمد حنیف مرکزی رہنما نوراحمد اور دیگر بھی موجود تھے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ سابقہ مڈل کلاس حکمرانوں نے عوام کو مشکلات اور پریشانی میں ڈال کر زاتی زندگیوں کو پررونق بنایا میر اسد بلوچ نے کہا کہ پنجگور جس کی اپنی ایک شناخت اور حیثیت تھی اج اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے عوام کو معاشی اور معاشرتی تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ عوام کے اجتماعی مفادات پر سوچتا ہے لیکن مڈل کلاس حکمرانوں نے عوام کے اجتماعی مفادات کو پس وپشت ڈال کر اقتدار کے نشے میں مست رہے جس کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی دہی اور شہری کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا ہے پنجگور ایک گلدستہ ہے اور اس میں موجود پھولوں کی خوشبو اور مہک سے ہر شخص نازاں ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک بہتر مستقبل کے لیے بی این پی عوامی کا ساتھ دیں اور ان عناصر کو اپنے ووٹوں کے زریعے مسترد کردیں جو ان کے لیے لاتعداد مسائل چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرچکے ہیں