ڈیرہ مرادجمالی پی بی 11صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر سیاسی دنگل سج گیا

جمعرات جون 17:30

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی کی انتخابی دنگل میں آنے سے بلاشبہ انتخابی رعنائی بحال ہوگی۔میر محمدصادق عمرانی کے سیاسی مخالفین بھی اس بات سے کبھی روگردانی نہیں کرتے کہ وہ ایک ورکر سے جدوجہد کرکے اس مقام تک پہنچے ہیں اور اس مقام تک آنے میں اس نے جیلیں ازیتیں کاٹیں اور اپنی پارٹی اور منشور سے باوفا رہے۔

(جاری ہے)

ان کے کاغذات نامزدگی نامنظور ہونے سے عوام کا اس سیاسی کھیل میں مزا کم ہو کر رہ گیا تھا. ان کو ایسا لگ رہ تھاجیسے پاکستان کی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کے بغیر میدان میں اتری ہو۔یہی وجہ تھی کہ عام ہوٹل نجی محافل چاہے سیاسی مخالف کیمپوں میں ان کا ذکر ضرور آتا تھا جو یہ دلیل ہے کہ ان کی اس انتخابی دنگل میں کمی عوام اور سیاسی حریفوں کو شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔اب جب کہ ان کو حلقہ پی بی 11 ڈیرہ مراد جمالی چھتر سے انتخاب میں حصہ لینے کا پروانہ ملا ہے توان کے چاہنے والوں پیپلزپارٹی کے جیالوں کی خوشی میں اضافہ ہوا ہے ۔