حجرہ شاہ مقیم ،ْدومزدوروں پرانسانیت سوز تشدد کیس کے دومرکزی ملزمان پولیس نے گرفتارکرلیے

جمعرات 21 جون 2018 17:30

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںدومزدوروں پرانسانیت سوز تشدد کیس کے دومرکزی ملزمان پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتارکرلیے ۔اے ایس پی نوشیر واں علی چانڈیو نے کہا کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرلیاہے ،مجرم خواہ کتناہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ گائوں جیٹھ پور میں گزشتہ روز دوحقیقی بھائیوں ساجد علی اور شرافت علی کو مقامی زمینداروں چوہدری اسلم وغیرہ دس سے زائد افراد نے گھر سے اٹھاکراپنے ڈیرہ پر لے جاکر انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایااور برف والے سوئوں کے وار کرکے انکے جسم کے نازک حصوں کومتاثر کیاجاتارہاجس کی اطلاع پاکر حجر ہ شاہ مقیم پولیس حرکت میں آگئی میڈیامیں معاملہ اٹھایاجانے کے بعد اے ایس پی دیپالپور نے مقدمہ درج کروادیا اور ملزمان کے خلاف گھیراتنگ کرکے ایس ایچ اوحجرہ شاہ مقیم نواب علی ڈوگر کی سربراہی میں سپیشل ٹاسک فورس قائم کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپاتھاجو کہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے اپنادعویٰ سچ کردکھایاملزمان کی گرفتاری کے بعد اے ایس پی نوشیرواں علی چانڈیو نے این این آئی کوبتایاکہ پولیس کواپنی قانونی و محکمانہ ذمہ داریوں کامکمل احساس ہے، انسانیت کی پامالی کے اس سنگین واقعہ میںملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناکر ہم نے اپنابنیادی فرض نبھایاہے جبکہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کااعتراف کرلیاہے ۔

متعلقہ عنوان :