حجرہ شاہ مقیم ،ْچار افراد نے مخالف گواہ کو اسکی کزن لڑکی سمیت تشدد کانشانہ بناڈالا،شدید زخمی کرکے فرار ،مقدمہ درج

جمعرات 21 جون 2018 17:30

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) حجرہ شاہ مقیم میںچار افراد نے مخالف گواہ کو اسکی کزن لڑکی سمیت تشدد کانشانہ بناڈالا،شدید زخمی کرکے فرار ،مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں کھجور والاکی خاتون( س)بی بی نے تھانہ حجر ہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ چار ملزمان غلام مصطفی ،غلام مرتضیٰ ،غلام علی پسران رشید احمد ساکن گائوں کھجور والااور ناظم وٹو ساکن ملکانہ نے اسکے بیٹے محمد سلیم اوربھتیجی کو لاہور جانے کے لیے بس سٹاپ پر کھڑے ہوئے اسلحہ تان کرتشدد کانشانہ بنایااورشدید زخمی کردیااوراسکے بیٹے سے پچاس ہزارروپے بھی چھین لیے ، مضروب نوجوان محمد سلیم ملزمان کے خلاف کسی مقدمہ میں گواہ چسشم دید گواہ تھاجس رنجش پرملزمان نے انہیں تشدد کانشانہ بنایا،این این آئی کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔