نامعلوم افراد زمیندارکے گھر سے لاکھوںکی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار

جمعرات 21 جون 2018 17:30

عارفوالا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پانچ نامعلوم افراد زمیندارکے گھر سے لاکھوںکی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے‘ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 93/EBمیں زمیندار محمد شریف کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ نامعلوم افراد نقدی اور33 تولے طلائی زیورات کل مالیت18 لاکھ روپے چراکر لے گئے‘ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :