اردو کے ممتاز شاعر وقار انبالوی کا122 واں یوم پیدائش (آج) منایا جائے گا

جمعرات جون 17:30

عارفوالا۔21 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) اردو کے ممتاز شاعر و صحافی اور ادیب وقار انبالوی کا122 واں یوم پیدائش آج22 جون بروزجمعة المبارک کو منایا جائے گا ‘وہ 22جون 1896ء کو ضلع انبالہ میں پیدا ہوئے تھے ‘انہوںنے عملی زندگی کا آغاز شعبہ صحافت سے کیا‘ جن میں پرتاب ،ملاپ ،ویر بھارت ،زمینداراور نوائے وقت کے نام سرفہرست ہیں ‘وقار انبالوی کی شاعری ور افسانوں کے کئی مجموعے شائع ہوئے ‘وہ 26جون1988ء کو وفات پاگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :