خادم حرمین شریفین شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا

جمعرات جون 17:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) ہر سال کی طرح خادم حرمین شریفین شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سعودی عرب اپنے برادر اور اسلامی ممالک جس میں پاکستان سرفہرست ہے، کی مدد و اعانت کو اپنا دینی اور اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اسلامی برادر اور دوست ممالک کی اقتصادی امداد کے سلسلہ میں کبھی بخل سے کام نہیں لیا اور ان کی بغیر کسی امتیاز کے مدد کی۔ سعودی عرب اپنی آمدنی کا 1.9 فیصد انسانی امداد و اعانت کے خرچ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے روان سال بھی پاکستانی عوام کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھیجا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔