ممبر کینٹ بورڈرشیداحمدخان کی جانب سے بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی ودعا کاخصوصی اہتمام

جمعرات 21 جون 2018 17:30

راولپنڈی21جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی14کے صدر وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ4رشیداحمدخان کی جانب سے بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی ودعا کاخصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس موقع پر رشید احمدخان کاکہنا تھا کہ اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکو جلدازجلد صحت عطاکریں تاکہ وہ واپس پاکستان اپنے لوگوں میں آسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران،کارکنان ،ووٹرز کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، اللہ تعالی بیگم کلثوم نوازکو جلدازجلد صحت عطاکریں تاکہ وہ اوران کے اہل خانہ واپس پاکستان آسکیں ۔

متعلقہ عنوان :