الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعد مخصوص نشستوں کیلئے فہرست جاری کر دی‘ 273 کاغذات منظور

جمعرات 21 جون 2018 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کے بعد مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جاری کر دی‘ 273 کاغذات منظور جبکہ 857 مسترد کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 237 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ جس میں سے 165 مسترد جبکہ 72 منظور کر لیے گئے۔ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے 661 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 488 مسترد اور 173 منظور کر لیے گئے ذرائع کے مطابق غیر مسلموں کی مخصوص نشستوں کیلئے 232 فارم جمع کروائے گئے۔ جن میں سے 204 مسترد اور 28 کو منظور کیا گیا۔